جمعہ، 1 نومبر، 2013

بہت مدت سے ایسا ھے.، کہ تم خاموش رہتے ھو BAHOT MODAT SE ESA HA K TUM KHAMOSH REHTY HO

بہت مدت سے ایسا ھے.،
کہ تم خاموش رہتے ھو
کوئ گہرا ھے غم شاید
جسے چپ چاپ سہتے ھو.
.
یونہی چلتے ہوۓ تنہا
کوئ غمگین سا نغمہ
تم اکثر گنگناتے ھو.
.
دوران گفتگو یونہی
ملیں نظروں سے جب نظریں
تو باتیں بھول جاتے ھو.
.
کسی گم سم سی حالت میں
یا پھر بارش کے موسم میں
فقط اتنا ہی کہتے ھو
اداسی بے وجہ سی ھے
بہت بوجھل طبیعت ھے....!
بھلا سچ کیوں نہیں کہتے؟
تمہیں مجھسے محبت ھے...........!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد