میں یارہ سال پہلے ملک سے باھر روزگار کے لیے آیا تھا سوچا تھا کہ بھائ پڑھ جاے گا شادی ھو جاے گی گھر بن جاے گا حج عمرہ بھی ھو جاے گا اور ماں باپ کو بھی حج عمرہ کروا لونگا تو چلو باھر جا کر کچھ عرصہ لگا آتے ھیں آج یارہ سال ھو گئے ، شادی ھوگئ گھر بن گیا بھائ پڑھ کہ ڈاکڑ بن گیا ، زمین لی چھوٹا سا گھر بن گیا لیکن اب جب واپس جانے کی بات کرتا ھوں تو 100٪ لوگ کہتے ھیں پاکستان میں کچھ نہی ادھر مت آتا ،،، بھوکے مر جاو گے ،،،، یہ وہ میرا پاکستان میں رھنے والوں سے ایک سوال ھے کیا واقعی پاکستان میں کچھ نہی یا یہ خود ھڈ حرام ھیں ؟
کیا جو پاکستانی اپنی جوانی اپنا آج پردیس میں قربان کر رھے ھیں انکی قسمت میں پردیس ھی لکھا ھے ؟ کیا پاکستان میں کچھ نہی ؟ یا ھم کچھ کرنا ھی نہی چاھتے ؟
ھر کوئ یہ کیوں سوچتا ھے یا ویزا باھر کا مفت میں مل جاے یا سرکانی نوکری مل جاے باقی اسے کوئ کام نہ کرنا پڑھے محنت مشقت نہ کرنی پڑھے پردیس میں رھنے والے تو محنت مشقت کرتے ھیں نہ دن دیکھتے ھیں نہ رات دیکھتے ھیں نہ شہر دیکھتے ھیں نہ صحرا دیکھتے ھیں ۔ کیا میرا وطن واپس جانے کا فیصلہ غلط ھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں